وزارت پانی وبجلی کی خصوصی ہدایات پر نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے‘ ریکوری اوربجلی چوری کی روک تھام کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان اورصوبائی حکومت سے خصوصی درخواست کرکے سپیشل مجسٹریٹ طلب کرلیے گئے ہیں ‘ افسران اوراہلکار ہنگامی بنیادوں پرکام کرکے کمپنی اورصارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں‘ چیف ایگز یکٹو آ فیسر کیسکو رحمت اللہ بلو چ اور چیئرمین بو رڈ آف ڈائریکٹر میر عبد الخالق کا اجلا س سے خطا ب

جمعہ 18 اگست 2017 19:10

کو ئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزکیسکو میرعبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ افسران اوراہلکار ہنگامی بنیادوںپرکام کرکے کمپنی اورصارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں‘کمپنی کاسارا ریونیو زرعی بلوں پر منحصرہے اس لئے زرعی صارفین سے بلوں کی وصولی کو یقینی بناکر ریکوری کوبہترسے بہتر بنائیں‘ افسران واہلکار اپنی کارکردگی میں بہتری لاکر ریکوری کوتیز ، لائن لاسزکوکم اورنظام کی مزیدبہتری کیلئے اپناانفرادی کرداراداکریں اوراس سلسلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گیاور غیرقانونی کنکشنز کمپنی پراضافی بوجھ ہے جسے مقامی انتظامیہ کی مددسے ہرصورت ختم کردینا چاہئے۔

ان خیالات کااظہار چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزکیسکو میرعبدالخالق بلوچ نے کیسکوکے آپریشن سرکلز کی کارکردگی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بورڈآف ڈائریکٹرز کے ممبران سید شراف الدین آغا، میروائس اچکزئی ،رائے عمر پونیگر، چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئررحمت اللہ بلوچ،آپریشن ڈائریکٹرکیسکوعطاء اللہ بھٹہ کے علاوہ کمپنی کے تمام سرکلزیعنی سنٹرل (کوئٹہ)، پشین، لورالائی، سبی، خضدار کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹوانجینئر اوردیگرافسران بھی موجودتھے۔

اس موقع پر میر عبدالخالق بلوچ نے کہاکہ افسران اوراہلکار ہنگامی بنیادوںپرکام کرکے کمپنی اورصارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں انہو ں نے کہاکہ تمام سرکلز غیرقانونی ٹیوب ویلوں کے سلسلے میں ایک حکمت عملی ترتیب دیکر اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر انھیں فوری طورپر منقطع کریں اوراس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی بھی مد د لیاجائے ۔

چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزنے کہاکہ موبائل میٹرریڈنگ کوبھی بہتربنایاجانے کے علاوہ فیلڈمیں کام کرنے کے دوران حفاظتی اقدامات کومدنظررکھاجائے تاکہ کام کے دوران کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش نہ آئیں۔انھوںنے کہاکہ جن علاقوںمیں کیسکوکومسائل کاسامناہے وہاں مقامی انتظامیہ کوشراکت داربناکر مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوشش کریںگے۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئررحمت اللہ بلوچ نے چیئرمین اوربورڈممبران کو کیسکوکی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزارت پانی وبجلی کی خصوصی ہدایات پر نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔

اس سلسلے میں ریکوری اوربجلی چوری کی روک تھام کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان اورصوبائی حکومت سے خصوصی درخواست کرکے سپیشل مجسٹریٹ طلب کرلی گئیں ہیں جو ہرسرکل میں تعینات ہونے کے بعد اپنے متعلقہ علاقوں میں نادہندگان اوربجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرکے انھیں موقع پر جرمانہ اورسزائیں دے رہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔اجلاس میںکیسکوکے تمام آپریشن سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز۔

ایگزیکٹوانجینئرز،ریونیوآفیسرزاورسب ڈویژنل افسران نے اپنے اپنے متعلقہ سرکل اورڈویژن سطح پر ریکوری ، لائن لاسز اوردیگرمسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں کمپنی کی بہتری اورترقی وخوشحالی کیلئے مختلف تجاویزبھی پیش کی گئیں۔ انھوںنے اجلاس کو بتایاکہ نادہندگان اوربجلی چوروںکے خلاف کارروائیاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :