پشاور، جشن آزادی سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ،ایم این اے شہریار خان آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

جمعہ 18 اگست 2017 20:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) جشن آزادی کے سلسلے میں کوہاٹ جشن آزادی سپورٹس مقابلے اختتام پذیر، ایم این اے شہریار خان آفریدی اور ایم پی اے ضیاء الله بنگش نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سکندر شاہ ، صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و کواڈینیٹر ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ فقیر محمد اعوان ،امان اللهسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

جش آزادی پاکستان کے سلسلے میں دیگرشہروں کی طرح کوہاٹ میں بھی جشن آزادی سپورٹس مقابلے منعقد کئے گئے جس میں ٹیبل ٹینس میں ذیشان الله نے پہلی ، اسفندیار نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ سکواش میں زبیر بنوری نے پہلی ، عبدالنافع نے دوسری ، فٹ بال میں محب الرحمان شنواری نبی کلب نے پہلی ، شنواری کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ہاکی میں ایوب کلب نے کاغذئی کلب کو تین دو سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ۔

جوڈو میں عثمان نے گولڈ عماند نے سلور اور یوسف نے برائونز میڈل حاصل کیا ۔ اسی طرح باکسنگ میں طارق خان نے گولڈ شیر علی نے سلور میڈل ، ہینڈ بال میں عبدالباسط نے گولڈ اور شیر خان نے سلور میڈل ، بیڈمنٹن میں عمر شاہ نے گولڈ اور مصدق نے سلور میڈل جبکہ والی بال میں سلطان کلب نے پہلی اور رجمیر کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :