بٹگرام ، غیرت کے نام پر لڑکی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا

جمعہ 18 اگست 2017 20:18

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) آلائی میں غیرت کے نام پر جوان لڑکی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا ،مسماة بی بی عائشہ نے دو سال قبل سلیم نامی لڑکے کیساتھ فون پر بات کی تھی جس کی ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی تھی شوہر نے اپنے بھائی اور کزن کیساتھ ملکر عائشہ بی بی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کردیا ،ملزمان سے اب ہمارے خاندان کو شدید خطرات لاحق ہیں سلیم کے بھائی شبیر احمد کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق آلائی کے علاقہ پاشتو جنگڑی سے تعلق رکھنے والے شبیر احمد نے میڈیا کو بتایا کہ دو سال قبل مقتولہ عائشہ بی بی کی میرے بھائی سلیم جو کے کراچی میں مقیم ہے کیساتھ فون پر بات چیت ہوئی تھی مذکورہ کال کی ریکارڈنگ حال ہی میں منظر عام پر آگئی جس کے بعد مقتولہ کے شوہر نے عائشہ بی بی کو انکے والد کے گھر چھوڑ دیا اور بعد ازاں گھر واپس لیجانے کے بہانے پر عائشہ بی بی کو اپنے گھر لے گیا مقتولہ کے شوہر فیض الرحمن نے اپنے بھائی انعام الرحمن اور چچازاد بھائی مجیب الرحمن ساکنہ پاشتو جھنگڑی کیساتھ مل کر پہلے عائشہ بی بی کو شدید تشدد کا نشانہ بنا یا اور اسکے بعد گلے میں پھندا ڈال کر اسے پھانسی دے کر انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا شبیر احمد نے مزید بتایا کہ پولیس نے ایک ملزم مجیب الرحمن کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو ملزمان فیض الرحمن اور انعام الرحمن تاحال روپوش ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ملزمان سے ہمارے خاندان کو شدید خطرات بھی لاحق ہیں انھوں نے آئی جی پولیس ،ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او بٹگرام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر روپوش ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر کے ہمارے خاندان کو تحفظ فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :