فیصل آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون

73 اشتہاریوں سمیت 83 جرائم پیشہ افراد گرفتار، مقدمات درج کر لئے گئے

جمعہ 18 اگست 2017 20:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) سی پی اوفیصل آباد افضال احمد کوثرکی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی02عدد پسٹل،03 عددریوالورقبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب73اشتہاری ،10 عدالتی مفرور اور05 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چرس2.450کلو گرام اور شراب54 لیٹر برآمد کر لی ۔سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میںبھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :