لیسکو نے بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر کا

م شروع کر دیا پراجیکٹ پر 30 ارب روپے لاگت آئے گی ، ایڈوانسڈمیٹرنگ انفراسٹرکچر کے منصوبے کیلئے کمپنی نے نادرن اور ساوتھ سرکل سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کے لوڈ اور صارفین کی تفصیلات طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا‘ذرائع

جمعہ 18 اگست 2017 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) لیسکو نے بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے تیس ارب روپے کے ایڈوانسڈمیٹرنگ انفراسٹرکچر کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا، کمپنی نے ناردرن اور ساوتھ سرکل سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کے لوڈ اور صارفین کی تفصیلات طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیسکو نے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر کے پائلٹ پراجیکٹ پر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، کمپنی نے ڈسٹری بیوشن سسٹم سیلوڈ کی تفصیلات طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن میں آپریشن ونگ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کے لوڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمرز کے لوڈ کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں، کمپنی نے ٹرانسفارمرز پر صارفین کی تعداد اور لوڈ کی تفصیلات مانگی ہیںنوٹیفکیشن کے مطابق تفصیلات جمع ہونے کے بعد میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کیا جائیگا،ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 30 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ مکمل ہوگا،منصوبے میں ابتدائی طور پر کمپنی کے ناردرن اور ساوتھ سرکل کے صارفین شامل ہیں،صارفین کو جدید میٹرز کی تنصیب سے اووربلنگ اور بجلی چوری سے چھٹکارا ملے گا جبکہ کنٹرول روم سے بلنگ اور بجلی چوری کی نشاہدہی کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :