شیخوپورہ بھکھی پاور پلانٹ تکنیکی خرابی کے باعث بند ، ملحقہ دیہاتوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے سے تجاوز کر گئی

جمعہ 18 اگست 2017 20:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) شیخوپورہ میں بھکھی پاور پلانٹ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہونے کی وجہ سے شہر اور اس سے ملحقہ دیہاتوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گئی ہے دوسری طرف شیخوپورہ میں واقع ایک پرائیویٹ پاور ہاس بھی پچھلے ایک ماہ سے سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہے جس کی وجہ سے عطا آباد، آئی سی آئی، گرین ویو اور شیخوپورہ کے ملحقہ گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی سپلائی تعطل کا شکار ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے گرمی کی شدت اور حبس سے بچوں بوڑھوں اور بیمار افراد کا برا حال ہو رہا ہے عید الضحی کی آمد آمد ہے گاہکوں کو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عید کی شاپنگ کے دوران بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :