پولیس کی کارروائی غیرت کے نام پر قتل،چوری کی وارداتوں میں ملوث12ملزمان گرفتار

جمعہ 18 اگست 2017 20:20

پولیس کی کارروائی غیرت کے نام پر قتل،چوری کی وارداتوں میں ملوث12ملزمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) ایس پی سٹی انویسٹی گیشن سید اکرار حسین شاہ نے قتل،غیرت کے نام پر قتل،چور ی کی وارداتوں میں ملوث12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ان خیالات کا اظہار ایس پی سٹی سید اکرار حسین شاہ نے آج لوئرمال میں ہونی والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کیاکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن کی واضع ہدایت کے تحت انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف دن رات سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایاکہ انویسٹی گیشن بادامی باغ SIمحمد علی نے نور فضاء اور بشری بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے محمد شہزاد عرف موچھا کو گرفتار کر لیا اور ہومی سائیڈ سٹی ڈویژن نے قتل کے 7ملزمان جبار،ناصر ،رخسانہ بی بی ،عمر،جواد حنیف،عمران عرف مانی اور حیدر علی کو گرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ سے 5عدد ناجائز پسٹل بھی برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

اس طرح انچارج انویسٹی گیشن راوی روڈ SIمحمد عالم نے ڈکیت گینگ اور چور گینگ کے 4ملزمان سکندر عرف وانی اور نعمان چورکو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 3عدد پسٹل ،10عدد موٹرسائیکل اور 7لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل مختلف مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن سید اکرار حسین شاہ نے قتل،غیرت کے نام قتل اورڈکیت و چور گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پر ریڈنگ پارٹی کیلئے نقد انعام اور CC-IIIسرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :