سوا سال سے کہانی سن رہے ہیں کہ ناجائز اثاثے بنائے ،ْکرپشن کی منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے مگرصرف اقامہ نکلا ،ْطلال چوہدری

فواد چوہدری ایک ہی وقت میں (ق)لیگ ،ْ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ترجمان نہ بنیں ،ْپوری قوم نوازشریف کی طرف سے داخل نظرثانی اپیل پر منتظر ہے ہم بھی انصاف کے طلبگار ہیں ،ْوزیر م مملکت کا انٹرویو

جمعہ 18 اگست 2017 20:08

سوا سال سے کہانی سن رہے ہیں کہ ناجائز اثاثے بنائے ،ْکرپشن کی منی لانڈرنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سوا سال سے کہانی سن رہے ہیں کہ ناجائز اثاثے بنائے ،ْکرپشن کی منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے مگرصرف اقامہ نکلا ،ْ فواد چوہدری ایک ہی وقت میں (ق)لیگ ،ْ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ترجمان نہ بنیں ،ْپوری قوم نوازشریف کی طرف سے داخل نظرثانی اپیل پر منتظر ہے ہم بھی انصاف کے طلبگار ہیں۔

ایک انٹرویومیں طلال چوہدری نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ نظرثانی کی درخواست سنے بغیر کوئی بھی ادارہ میاں نوازشریف یا اس کی فیملی کیخلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کریگا۔طلال چوہدری نے کہا کہ پہلے سوا سال سے یہ کہانی سن رہے ہیں کہ ناجائز اثاثے بنانے ، کرپشن کی منی لانڈرنگ کی مگر بعد میں تو ایک اقامہ نکلا ہے، قوم بار بار یہ کہانی نہیں سنے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال ثابت ہوا نہ کوئی کرپشن ثابت ہوئی، ثابت کچھ نہ ہوا تو ایک اقامہ نکلا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری ایک ہی وقت میں ق لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ترجمان نہ بنیں اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان کو مشورہ دینے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی نیب کو ڈانٹنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اب آپ کی میاں نوازشریف کیخلاف بار بار وہ دہرائی ہوئی رام کہانی سن سن کر تنگ آ چکے ہیں۔ میاں نوازشریف جب لاہور کیلئے نکلے تو پوری قوم نے ان پر لگائے گئے الزامات اور فیصلے کو مستردکر دیا۔ انہوں نیکہا کہ ہمارے مخالفین کو کیا جلدی ہے وہ نوازشریف سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں ہمیں بھی موقع ملنا چاہئے قانون ہمارے لئے بھی ہے، پوری قوم نوازشریف کی طرف سے داخل نظرثانی اپیل پر منتظر ہے ہم بھی انصاف کے طلبگار ہیں۔