کام، عزم اور ایمانداری کے علاوہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ،ْچیئر مین نیب

نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع اور مؤثر حکمت عملی وضع کی ہے ،ْنیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے ،ْقمر زمان چوہدری کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 18 اگست 2017 20:08

کام، عزم اور ایمانداری کے علاوہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ،ْچیئر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کام، عزم اور ایمانداری کے علاوہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے۔وہ نیب ہیڈ کوارٹرز میں تمام شعبوں کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع اور مؤثر حکمت عملی وضع کی ہے۔

نیب کی موجودہ انتظامیہ کے اقدامات کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں جبکہ سزا کی شرح 76 فیصد ہے، یہ وائٹ کالر کرائم کے خلاف تفتیش میں نمایاں کامیابی ہے۔ نیب نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام مقدمات بالخصوص وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کیلئے فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ ادارہ جاتی خامیوں کا جائزہ لے کر نیب کے آپریشن پراسیکیوشن ہیومن ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ آگاہی و تدارک کو فعال بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور سماجی استحکام کیلئے مؤثر احتساب کا نظام ضروری ہے ،ْ نیب کے اقدامات کی بدولت سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہا ہے، اس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی کے اقدام پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ شفافیت اور میرٹ پر مقدمات نمٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن نے پہلی بار انسداد بدعنوانی کو پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈا میں شامل کیا ہے جبکہ 11 ویں پانچ سالہ منصوبہ میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے ایک باب مختص کیا گیا ہے جو کہ حوصلہ افزاء بات ہے۔

متعلقہ عنوان :