پاکستان کی سپین کے شہر بارسلونا میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت

دہشت گرد حملے میں کسی پاکستانی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ،ْ ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 18 اگست 2017 20:08

پاکستان کی سپین کے شہر بارسلونا میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی پرزور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان نے سپین کے شہر بارسلونا میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے میں کسی پاکستانی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان نے سپین کے شہر لاس رمبلاس میں جمعرات کو دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدری کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

میڈرڈ میں پاکستانی سفارتخانے اور بارسلونا میں قونصلیٹ جنرل کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق دہشت گرد حملے میں کسی پاکستانی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔میڈرڈ اور بارسلونا میں پاکستانی مشنز نے سیچویشن رومز قائم کردیئے ہیں جس سے ان ٹیلی فون اور فیکس نمبرز Ph. 0034-915648457،Fax. 0034-913458158 میڈرڈ،Ph. 0034934510343،Fax. 0034-934510709 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔