آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چھٹی آرمی پیسزچمپئن شپ کے اختتام پر اوکاڑہ کینٹ کا دورہ

راولپنڈی کور نے چھٹی آرمی پیسز چمپئن شپ میں فتح حاصل کی،مجموعی طور پر 10 بہترین ٹیموں کے 250 شرکاء نے چمپئن شپ کے مختلف ایونٹس میں حصہ لیا،سپاہی ظاہر شاہ نے مجموعی طور پر بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا کامیاب ہونیوالوں میں انعامات تقسیم کئے ،آرمی چیف نے شرکاء کے جسمانی فٹنس کے معیار کو سراہا ،ٹرینرز اور تربیت حاصل کرنیوالوں کی طرف سے اعلیٰ معیار کے حصول کی کوششوں کی تعریف

جمعہ 18 اگست 2017 20:08

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چھٹی آرمی پیسزچمپئن شپ کے اختتام ..
ْراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) راولپنڈی کور نے چھٹی آرمی پیسز چمپئن شپ میں فتح حاصل کر لی،سپاہی ظاہر شاہ نے مجموعی طور پر بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ،مجموعی طور پر 10 بہترین ٹیموں کے 250 شرکاء نے چمپئن شپ کے مختلف ایونٹس میں حصہ لیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھٹی آرمی پیسز (جسمانی پھرتی اور حربی مستعدی کے نظام) چمپئن شپ کے اختتام پر اوکاڑہ کینٹ کا دورہ کیا اور کامیاب ہونیوالوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

مجموعی طور پر 10 بہترین ٹیموں کے 250 شرکاء نے چمپئن شپ کے مختلف ایونٹس میں حصہ لیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ چمپئن شپ 9 سے 18 اگست تک جاری رہی ۔ پاکستان آرمی کی طرف سے 2010 ء میں پہلے سے موجود جسمانی تربیت کے طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے پی اے سی ای ایس کا نظام متعارف کرایا گیا جس کا مقصد فوجیوں کی فٹنس اور جسمانی پھرتی کو بہتر بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

اس طریقہ کار کی مقبولیت کے باعث دیگر ممالک نے بھی بعد ازاں اپنی افواج کیلئے اسے اختیار کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے شرکاء کے جسمانی فٹنس کے معیار کو سراہا اور ٹرینرز اور تربیت حاصل کرنیوالوں کی طرف سے اعلیٰ معیار کے حصول کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ وافر ٹیکنالوجی میں پیش رفت کے باوجود فوجیوں کی جسمانی فٹنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔

راولپنڈی کور نے چھٹی آرمی پیسز چمپئن شپ میں فتح حاصل کی جبکہ مقابلے میں کراچی کور کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ۔ سپاہی ظاہر شاہ نے مجموعی طور پر بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا جبکہ سپاہی ناصر اللہ مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر رہے انفرادی مقابلوں میں سپاہی عاشر مسیح نے 3.2 کلو میٹر کی دوڑ میں 9.57 منٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپاہی شمریز شاہین نے حربی مستعدی ٹیسٹ 53.56 سیکنڈز میں مکمل کر کے پہلے نمبر پر رہے ۔

سپاہی جمشید خان نے پل اپس مقابلوں میں 112 پل اپس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپاہی عاشر عظیم نے سٹ اپ میچ میں 2377 سٹ اپس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اسی طرح پش اپس مقابلوں میں سپاہی عرفان ریاض 1503 پش اپس کے ساتھ سر فہرست رہے ۔ انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوالویشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ قبل ازیں اوکاڑہ کینٹ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کمانڈر 2 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے کیا ۔

متعلقہ عنوان :