ڈاکٹر عاصم بخشی کی کتاب نے اردو سائنس ایوارڈ جیت لیا

جمعہ 18 اگست 2017 20:05

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر عاصم دلاوربخشی نے اپنی تحریرکردہ کتاب’’نئی زمینوں کی تلاش‘‘کے لیے اردو سائنس ایوارڈ جیت لیا۔ڈاکٹر عاصم بخشی کو ان کی کتاب کے اول آنے پر پچاس ہزارروپے انعام دیاجائے گا۔ اردو سائنس بورڈ نے سائنسی علوم کے فروغ اورسائنسی مصنفین اورمترجمین کی حوصلہ افزائی کے لیے اردو سائنس ایوارڈ کا اجراکیاہے۔

اس سلسلے میں بورڈ کو بڑی تعداد میں مسودات موصول ہوئے۔

(جاری ہے)

ایوارڈ کے لیے ان میں سے بہترین کتاب کے انتخاب کے لیے بورڈ نے معروف ماہرین اورمصنفین پر مشتمل ججز کا ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی نے ان مسودات کاتفصیلی جائزہ لیا اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عاصم دلاور بخشی کی ’’نئی زمینوں کی تلاش‘‘کو اردو سائنس ایوارڈ کے لیے بہترین کتاب قرار دیاگیا۔ڈاکٹر عاصم بخشی کو بورڈ کی طرف سے 50ہزار روپے نقدانعام،سر ٹیفکیٹ اورشیلڈ دی جائے گی اورکتاب جلد شائع کی جائے گی۔انعامی مقابلے میں اول آنے والی کتاب کے مصنف کو انعامی رقم ، شیلڈ اورسرٹیفکیٹ دینے کے لیے بورڈ میں جلدایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :