ملک شاہ محمد وزیر کی زیر صدارت پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے سے متعلق اجلاس

جمعہ 18 اگست 2017 20:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیرنے جمعہ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاورمیں بس ریپڈ ٹرانزٹ کے بڑے منصوبے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں مذکورہ منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملے کی بھرتی کے عمل کو زیادہ شفاف بنانے کی غرض سے ایک اہم سکروٹنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، محکمہ فنانس اور محکمہ قانون کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر بس ریپڈ ٹرانزٹ کے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر تفصیلی غور و حوض کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سٹاف کی بھرتی کے لئے سکروٹنی کمیٹی میں محکمہ خزانہ، محکمہ قانون اور دیگر محکمو کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور تمام بھرتی حالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوگی ۔

جو ملازمین ریگرلرائزیشن اور کنفرمیشن سے رہ گئے ہیں ان کی کنفرمیشن کو وزیر اعلیٰ کے صوبے کیلئے پیکج میں شامل کیا جائیگا۔ملک شا محمد وزیر نے کہا کہ بنوں میں ٹرانسپورٹ کی دکانوں پر جن لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے سیکورٹی گارڈز کو خاص ٹریننگ مہیا کرنے کے لئے محکمہ پولیس اور دوسری فورسز کے اداروں میںبھیجا جائے گا۔

تا کہ ان کو سیکورٹی کے مقصد کے حصول کے لئے اچھی طرح سے تیار کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بی آرٹی کی سیکورٹی کو بین الاقوامی سطح کے مطابق بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ ماس ٹرانزٹ کے حوالے سے صوبائی اسمبلی نے جو بل پاس کیا اس کیلئے سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :