وفا قی پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری ، شراب فروشی ، نا جا ئزاسلحہ میں ملو ث 10ملزمان کو گرفتارکر لیا

قبضے سے منشیات، اسلحہ، مال مسروقہ برآمد،مقدمات درج تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں تیز کر کے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد

جمعہ 18 اگست 2017 20:03

وفا قی پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری ، شراب فروشی ، نا جا ئزاسلحہ میں ملو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) وفا قی پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری ، شراب فروشی ، نا جا ئزاسلحہ میں ملو ث 10ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، 142بو تلیں شراب ، 250گر ام چرس ، 200لیٹر ڈیزل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرکے ، مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادساجد کیا نی نے کہاہے کہ تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا ر مل سکے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تھا نہ نیلو ر پولیس کے اے ایس آئی طا ر ق محمو د نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملو ث ملزم زین العابدین کو گرفتار کرکے مسروقہ اپلا ئیڈ فار مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ نو ن پولیس کے اے ایس آئی تنو یر کیا نی نے سٹر یٹ کر ائم میں ملو ث ملزم خا لد عرف پا رسی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینا گیا مو با ئل فون بر آمد کرلیا۔ جبکہ ملزم کا مل رضا سے کا ربین 12بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ تر نو ل پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبال نے دوران گشت مخبر کی اطلا ع پر تین ملزمان بشارت ، شکیل اور ساجد کو گرفتار کرکے ان سے 142بو تلیں شراب بر آمد کرلیں ، جبکہ اشتہا ری مجرم شائستہ خا ن کو گرفتار کر لیا، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کے سب انسپکٹر محمد نو از نے دوران گشت ملزم غلا م حسین سے 250گر ام چرس بر آمد کرلی،تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے شفقت اللہ اے ایس آئی نے گرفتار ملزم جا وید انو ر کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،سی آئی اے پولیس کے محمد اعظم سب انسپکٹر نے بغیر اجا زت ڈیز ل کی فروخت میں ملو ث ملزم راشد محمود کو گرفتار کرکے اس سے 200لیٹر ڈیزل فروخت کر لیا،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :