شہبازشریف کی پشاور میں ڈینگی بڑھنے کے حوالے سے وزیر صحت پنجاب کو خیبرپختونخوا حکومت سے فوری رابطے کی ہدایت

جمعہ 18 اگست 2017 20:02

شہبازشریف کی پشاور میں ڈینگی بڑھنے کے حوالے سے وزیر صحت پنجاب کو خیبرپختونخوا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاور میں ڈینگی مرض بڑھنے کے حوالے سے وزیرصحت پنجاب کو خیبرپختونخوا کی حکومت سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہی-وزیراعلی نے کہاکہ محکمہ صحت کے وزیراور سیکرٹری فوری طور پر کے پی کے حکومت سے رابطہ کریں اور کے پی کے کی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں- انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں اور ہم ڈینگی مرض سے نمٹنے کے لئے اپنے بھائیوں کی ہر طرح کی مدد کیلئے حاضر ہیں۔ ہمیں اپنے بھائیوں کی مدد کرکے خوشی ہوگی۔