وزیراعلیٰ پنجاب کی بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت، ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار

دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، اس ناسور کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مربوط کوششیں کرنا ہوں گی‘شہبا زشریف

جمعہ 18 اگست 2017 20:01

وزیراعلیٰ پنجاب کی بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت، ہلاکتوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں ہلاک ہونے والے افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں سپین کے عوام اور سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :