پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ اور چرس برآمد کرلی

جمعہ 18 اگست 2017 20:01

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) کلر کہار اور چوآسیدنشاہ پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ اور چرس برآمد کرلی، اے ایس آئی محمد شفیق نے موٹروے پل پر سرچ آپریشن کے دوران طاہر وقار ولد فخر اسلام کے قبضہ سے رائفل اور دس گولیاں برآمد کیں جبکہ ادھر چوآسیدنشاہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد سجاول نے مدثر اقبال ولد ظفر اقبال ساکن چھمبی کے قبضہ سے دو سو دس گرام چرس برآمد کی، دونوں کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے۔

متعلقہ عنوان :