گندے پانی کے تالاب کو ختم کیا جائے،شہری حلقے

جمعہ 18 اگست 2017 19:59

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) بلدیہ حکام کی غفلت لاپرواہی کی بناء پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چشتیاں اور تحصیل ہسپتال چشتیاں کے مرکزی گیٹ کے سامنے سیوریج کے گندے پانی کے تالاب کو سات دن گذر جانے کے باوجود ختم نہیں کیا جا سکا، جس کی بدولت ہائی سکول کے 2500طلبا اور تحصیل ہسپتال کے تین ہزار مریضوں و لواحقین کو روزانہ سخت ذہنی ومالی مشکلات کاسامنہ کرنا پڑ رہاہے، ہائی سکول اور تحصیل ہسپتال میں بدبو و تعفن سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ نے شہریوں کو عذاب میںمبتلا کر دیا ہے، چشتیاںکے سیاسی، سماجی اورکاروباری حلقوں نے کمشنر بہاولپور ،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے اپنے مطالبہ میں کہا ہے کہ گندے پانی کے تالاب کو ختم نہ کرنے اور غفلت لاپرواہی کے مرتکب ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :