غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،حاجی خوشی محمد

جمعہ 18 اگست 2017 19:59

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)انجمن تاجران چشتیاں کے سینئر نائب صدر حاجی خوشی محمد صراف نے کہا ہے کہ تحصیل ہسپتال چشتیاں کے ایمرجنسی میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی بناء پر جاںبحق ہونے والے دکاندارمحمدحسین زرگرکے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے تحصیل ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر محمدانور کھرل کو لکھی گئی درخواست میں کہا ہے کہ 17اگست کوحادثہ میں زخمی ہونے والے دکاندار محمدحسین زرگر کو جب ایمرجنسی لایا گیا تو زرگر طبی امداد نہ ملنے سے جاں بحق ہو گیا انہوں نے مزید ہے کہ تحصیل ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کی حاضری اور علاج معالجہ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں اور ڈیوٹی سے غفلت لاپرواہی کے مرتکب ڈاکٹروں کو فوری طور کیا جائے۔