پبی پولیس نے تین کلوحشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

جمعہ 18 اگست 2017 19:59

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) پبی پولیس نے قبائلی علاقے سے تین کلو گرام سے زائد حشیش پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر تین رکنی بین الصوبائی خطرناک سمگلرز گروہ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پبی پولیس نے خفیہ اطلاع پر پبی بازار میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشکوک آلٹو موٹر کار نمبر LXZ-1093 کو روک کر گاڑی میں موجود ملزمان جواد ولد حضرت نبی سکنہ جمرود باڑہ ،شریف اللہ ولد حضرت نبی سکنہ جمرود باڑہ،یوسف ولد ابراہیم سکنہ پشاور سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے تسلی بخش جواب نہ دینے پر آلٹو موٹر کار گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لینے پرموٹر کار کے دروازوں میں خفیہ طریقے سے چھپائے گئی3,750 گرام اعلی کوالٹی حشیش برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :