رسالپورمیں سابقہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

جمعہ 18 اگست 2017 19:59

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) رسالپور میں پانچ سالہ دُشمنی جس میں گیارہ افراد قتل ہوئے تھے علاقہ مشران کی مسلسل کوششوں سے دونوں فریقین نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر آئندہ کی بھائیوں کی طرح رہنے کی قسمیں کھا گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رسالپور کے علاقے بارہ بانڈہ میں پیر محمد خان گروپ اور میر بہادر خان گروپ کے درمیان پانچ سال پہلے دُشمنی شروع ہوگئی جس میں دونوں گروپوں کے سر براہ پیر محمد خان اور میر بہادر خان سمیت گیارہ افراد قتل ہوئے۔

علاقہ مشران محمد آیاز خان عرف امیر صاحب ، میرآمان ، شیرین کوٹھے کے ناظم ملک یعقوب خا ن اور ملک قیصر خان کی مسلسل کوششوں سے گزشتہ روز دونوں فریقین نے مولاناشاہ حسین اُستاد کی موجودگی میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر آئندہ کی بھائیوں کی طرح رہنے کی قسمیں کھا کر باغلگیر ہوکر ایک دوسرے سے گلے ملا دئیے ۔