نوشہرہ کے تعلیمی اداروں میں اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی

جمعہ 18 اگست 2017 19:58

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی کا حکم جاری کردیا۔ حفاظتی اسلحے تربیتی یافتہ گارڈز کے پاس صرف واچ ٹاؤر اور سکول کے گیٹ کے پاس موجودگی کی بنیاد پر ہوگی ۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے دفتر سے اعلامیہ جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمدسکندر ذیشان کو اسسٹنٹ کمشنر پبی کی طرف سے تحریری طورپر مراسلہ ارسال کیاگیا تھا کہ محمدریاض جو کہ نمز پبلک سکول چراٹ روڈ پبی کا پرنسپل ہے نے اپنے دفتر میں لوڈڈ تیس بور پستول میز پر رکھا تھا اور وہ پستول میز سے گر نے کی وجہ سے چل گیا جس سے نمز کے پرنسپل محمدریاض زخمی ہوا جس پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمدزیشان نے اپنے انتظامی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ہے سکول کے اوقات کے میں سکول عمارت کے اندر کسی بھی قسم کا اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی سکول کی عمارت کے اندر اسلحہ لے جانے پر بھی پابندی لگا دیا حفاظتی اسلحہ تربیت یافتہ گارڈز کے پاس صرف واچ ٹاؤر اور سکول کے گیٹ تک کا اجازت ہوگا ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے روک تھام کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور اس اعلامیہ کی خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :