نوازشریف ‘صاحبزادوں کونیب سے جاری نوٹسز معمہ بن گئے،
تحقیقات کیلئے آنیوالی نیب راولپنڈی کی ٹیم گھنٹوںانتظار کے بعد واپس روانہ سابق وزیراعظم ، انکے صاحبزادے یا وکلاء پیش نہ ہوئے ،قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے آنیوالے کارکن بھی طویل انتظار کے بعد واپس لوٹ گئے ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں اجلاس ، راولپنڈی نیب کے ڈی جی کی ٹیم کے ہمراہ شرکت ، شریف خاندان کی عدم پیشی ، آئندہ کے لاتحہ عمل پر غور سابق وزیراعظم ‘انکے صاحبزادوں سے تفتیش کے لئے سوالنامہ تیار ،چیئرمین نیب، ڈپٹی چیئرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بھجوا دیا گیا نیب نے محکمہ ایکسائز پنجاب کو خط لکھ کر اسحاق ڈار ‘ انکی فیملی کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں ،جائیداد سے متعلق 21اگست تک تفصیلات مانگ لیں
جمعہ 18 اگست 2017 19:57
(جاری ہے)
نیب کی جانب سے طلب کیے جانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز یا ان کے وکلاء نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث راولپنڈی سے آنے والی آٹھ رکنی ٹیم کئی گھنٹے تک انتظار کرتی رہی اور دفتر ی وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئی ۔
بتایا گیا ہے کہ تحقیقاتی عمل کی نگرانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم راولپنڈی کے ڈائریکٹر رضوان احمد جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تحقیقات کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور میجر (ر) شہزاد سلیم کریں گے۔گزشتہ روز سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ نیب کے رو برو پیش ہونے کے امکان کے باعث (ن) لیگ کے کئی کارکن نیب لاہور کے دفتر کے باہر پہنچ کر انتظار کرتے رہے اور اس موقع پر اپنی قیادت کے حق میں نعر ے بھی لگائے گئے لیکن طویل انتظار کے بعد کارکن واپس لوٹ گئے ۔دوسری جانب لاہور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم کی پیشی کے پیش نظر سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لاہور میں ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم اور ڈی جی نیب راولپنڈی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی نیب کے ڈی جی نے اپنی 8 رکنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔اجلاس میں شریف خاندان کی عدم پیشی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو نیب کی جانب سے نوٹس جاری کیے تھے جو انہیں موصول بھی ہوئے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں نیب حکام نے آئندہ کے لائحہ عمل غور کیا جس کے تحت شریف خاندان کو اب ممکنہ طور پر نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بعض اہم دستاویزات زیر غور آئے جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 پر بھی بات چیت ہوئی۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ایک اور نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں سے تفتیش کیلئے سوالنامہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت لندن فلیٹس اور 16آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کرنے کے ساتھ ساتھ ہل میٹل اور العزیزیہ اسٹیل مل بارے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔سوالنامے میں زیادہ تر مالی معاملات کے بارے میں پوچھا جائے گا۔نیب کی جانب سے تیار کئے گئے سوالنامے میں العزیزیہ اسٹیل ملز کی اراضی، مشینری کی خرید اور انفراسٹرکچر کی تشکیل کے حوالے اور العزیزیہ اسٹیلز مل کے لئے مشینری دبئی سے منگوانے کے ثبوتوں سے متعلق بھی سوالات کو شامل کیا گیا ہے۔سوالنامے میں ہل میٹل اسٹیبلیشمنٹ کمپنی کے حوالے سے بھی سوال شامل ہوں گے، ہل میٹل کمپنی کیسے بنی اور اس کو بنانے کے لئے پیسے کہاں سے آئی ہل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کون کون شامل ہیں، ہل میٹل کمپنی کے شیئر ہولڈرز کی تفصیلات بارے بھی استفسار کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق سوالنامہ چیئرمین نیب، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔ایک اور ذرائع کے مطابق نیب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور انکی فیملی کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں اور جائیداد سے متعلق 21اگست تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.