الیکشن کمیشن کو نادرا کی جانب سے حلقہ این اے 120 کے ووٹرز کی تصاویر اور انگوٹھے کے نشانات موصول ہوگئے

جمعہ 18 اگست 2017 19:01

الیکشن کمیشن کو نادرا کی جانب سے حلقہ این اے 120 کے ووٹرز کی تصاویر اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 120‘لاہور تھری کے ووٹروں کی تصاویر اور انگوٹھے کے نشانات نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) کی جانب سے موصول ہوگئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تجرباتی بنیادوں پر لاہور کے حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں بائیو میٹرک ووٹنگ مشنیز (بی وی ایم) کے استعمال کا فیصلہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے نادرا کو اس حلقے کے ووٹروں کی تصاویر اور انگوٹھے کے نشانات کی فراہمی کے لئے باقاعدہ چٹھی ارسال کی تھی ۔الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 120کے ووٹروں کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد اپنے سٹاف کی بائیو میٹرک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے تربیت کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق بائیو میٹرک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے بہت جلد میڈیا کو بھی بریفنگ دی جائے گی ۔الیکشن کمیشن بائیو میٹرک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے ووٹروں اور امیدواروں کے لئے بھی آگاہی مہم شروع کرنے کا اقدامات اٹھائے گا۔