فلم نیوٹن کی ریلیز ملتوی

جمعہ 18 اگست 2017 19:00

فلم نیوٹن کی ریلیز ملتوی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار راج کمار راو کی فلم نیوٹن کی ریلیز 22 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔امت ماسرکار کی زیر ہدایت بننے والی فلم 18 اگست کو ریلیز کی جانی تھی۔ پرڈکشن ہاس نے فلم کی نئی تاریخ کا اعلان ٹوئٹرپر کیا۔

(جاری ہے)

فلم کے پروڈیوسر ز نے فلم کا نیا ٹیزر بھی جاری کردیا، جس میں راج کمار کو ایک نئے بھرتی ہونے والے سرکاری کلرک کے روپ میں دیکھا جاسکے گا۔یہ فلم ہدایت کاراورپروڈیوسر آنند ایل رائے کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔فلم میں اداکارپنکج تراپاٹھی اور اداکارہ انجلی پاٹل کو بھی مرکزی کرداروں میں دیکھا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :