فرح خان نئی فلم میں نوجوان اداکاروں کا انتخاب کریں گی

جمعہ 18 اگست 2017 19:00

فرح خان نئی فلم میں نوجوان اداکاروں کا انتخاب کریں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) بالی وڈ فلمساز فرح خان نئے اور نوجوان اداکاروں کے ساتھ نئی فلم کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز فرح خان اپنی نئی فلم کے سکرپٹ پر کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فلمساز فرح خان نے اپنی فلموں میں شاہ رخ خان اور اکشے کمار جیسے سپر سٹارز کے ساتھ کام کیا لیکن اس بار وہ نئے اور نوجوان اداکاروں کے ساتھ نئی فلم کریں گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم میں اس کردار کے لئے بڑی عمر کے اداکار مناسب انتخاب نہیں ہیں بلکہ اس کے لئے وہ نوجوان اداکاروں کا انتخاب کریں گی۔

متعلقہ عنوان :