بالی وڈ فلم انڈسٹری خواتین ٹیلنٹ کو بھرپور انداز میں پرموٹ کر رہی ہے، کرینہ کپور

جمعہ 18 اگست 2017 18:53

بالی وڈ فلم انڈسٹری خواتین ٹیلنٹ کو بھرپور انداز میں پرموٹ کر رہی ہے، ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ اب بالی وڈ فلم انڈسٹری اب خواتین ٹیلنٹ کو بھرپور انداز میں پرموٹ کر رہی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں اب بھارتی فلم نگری کا حصہ ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے کیونکہ بالی وڈ فلم انڈسٹری خواتین ٹیلنٹ کو بھرپور انداز میں پرموٹ کر رہی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے مصنف خواتین کی کامیابی ان کی محنت اور ان کی ذات کی اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں کہ خواتین میں بھی سب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور وہ بھی مردوں کے شانہ بشانہ بہترین کام کر سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :