ڈینگی خطرہ،شہبازشریف کی وزیر صحت کو خیبرپختونخوا حکومت سے فوری رابطے کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 اگست 2017 18:10

ڈینگی خطرہ،شہبازشریف کی وزیر صحت کو خیبرپختونخوا حکومت سے فوری رابطے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اگست 2017ء ) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاور میں ڈینگی مرض بڑھنے کے حوالے سے وزیرصحت پنجاب کو خیبرپختونخوا کی حکومت سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی نے کہاکہ محکمہ صحت کے وزیراور سیکرٹری فوری طور پر کے پی کے حکومت سے رابطہ کریں اور کے پی کے کی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں- انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں اور ہم ڈینگی مرض سے نمٹنے کے لئے اپنے بھائیوں کی ہر طرح کی مدد کیلئے حاضر ہیں۔ ہمیں اپنے بھائیوں کی مدد کرکے خوشی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :