یونس خان کا دورہ کراچی چلڈرن جیل ، تحائف تقسیم کئے

ننھے مداح انہیں اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے ، سابق کپتان نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی

جمعہ 18 اگست 2017 18:42

یونس خان کا دورہ کراچی چلڈرن جیل ، تحائف تقسیم کئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کراچی کی بچہ جیل کا دورہ کیا ۔سٹار کرکٹر نے قیدی مائوں کے کم سن بچوں میں تحائف تقسیم کئے ۔ سابق قومی کرکٹر یونس خان کی جانب سے فلاحی کام زور و شور سے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

بڑے کھلاڑی نے کراچی کی بچہ جیل میں جا کر بچوں کیساتھ خوب وقت گزارا ۔ننھے مداح انہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوش نظر آئے ۔ انہوں نے بچوں اور جیل کے عملے کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی ۔یونس خان نے جیل کے دورہ کے دوران قیدی ماں کی کم سن بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :