احتساب سب کا ہو گیا، نواز شریف کی گردن سے کچھ سریا نکل گیا کچھ باقی ہے، فوج کے ساتھ مذاکرات میں کوئی حرج نہیں ہے،

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 18:26

احتساب سب کا ہو گیا، نواز شریف کی گردن سے کچھ سریا نکل گیا کچھ باقی ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہو گیا، نواز شریف کی گردن سے کچھ سریا نکل گیا ہے کچھ باقی ہے، فوج کے ساتھ مذاکرات میں کوئی حرج نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ احتساب سب کا ہو گا اور بہترین قسم کا احتساب ہو گا، نواز شریف کی گردن میں اتفاق فائونڈری کا سریا تھا، کچھ نکل گیا ہے کچھ باقی ہے،اگر حدیبیہ پیپر ملز کیس نیب نے کھولا تو اس میں فریق بنوں گا، وکلاء کی فیسیں زیادہ ہیں خود ہی لڑوں گا، فوج سے مذاکرات میں کوئی حرج نہیں ہے۔