عیدالاضحیٰ پر امن و امان کے قیام کیلئے دفعہ 144 کے تحت ضلع میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد

جمعہ 18 اگست 2017 18:26

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے آئندہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان سرگرمیوں میں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی، آتشیں اسلحہ کی نمائش، آتشیں غبارے اڑانے اور بازار اور شہر کے علاقہ میں افغان مہاجرین کی نقل و حرکت شامل ہیں۔ اس بارے میں ڈپٹی کمشنر ہری پور کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق پابندی چاند رات سے لیکر عید کے تیسرے روز تک ہو گی اور اس کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :