اعجاز احمد چوہدری ،ڈاکٹر یاسمین راشد کی سندر شریف مزار پر حاضری

جمعہ 18 اگست 2017 18:10

اعجاز احمد چوہدری ،ڈاکٹر یاسمین راشد کی سندر شریف مزار پر حاضری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری اور حلقہ این ای120 سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی سندر شریف دربار پر آمد ، مزار پر حاضری دی اور دعا کی ۔

(جاری ہے)

اعجاز احمدچوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے سجادہ نشین پیر سندر شریف سید حبیب عرفانی سے ملاقات کی اور این اے 120کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، ا س موقع پر پیر سندر شریف سید حبیب عرفانی نے این اے 120کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کیا ، اعجاز احمد چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے پیر سندر شریف کا الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کرنے پر شکریہ اد ا کیا ۔

متعلقہ عنوان :