جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کا ایک اور انقلابی قدم ، مریضوں کیلئے کار بن لیس پرچی متعارف

اس سسٹم سے مریضوں کو علاج کاریکارڈ مرتب کرنے، مفت دوائیوں کی سہولت حاصل اور فوٹو کاپی کی مشکل سے بچنے میں مدد ملے گی سائن بورڈ بھی لگا دیے گئے، مریضوں کی مشکلات میں کمی اولین ترجیح ہے‘پروفیسر غیاث النبی طیب

جمعہ 18 اگست 2017 18:03

جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کا ایک اور انقلابی قدم ، مریضوں کیلئے کار بن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے مریضوںکی سہولت کیلئے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے جس کے تحت آؤٹ ڈور کے شعبے میں آنے والے مریضوں کیلئی" کاربن لیس پرچی"متعارف کرا دی گئی ہے جس سے مریضوں کو ڈاکٹر کی تشخیص کردہ پرچی کی کاپی اپنے پاس رکھنے کی سہولت میسر ہو گی اور اسے دوائیاں حاصل کرنے میں بھی آسانی ہو گی۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب کے مطابق جنرل ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کو اولین ترجیح دی جار ہی ہے جس کے تحت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی نشاندہی کیلئے سائن بورڈ بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے بتایا کہ ایل جی ایچ کی ایوننگ آؤٹ ڈور شفٹ میں مریضوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر 5سو کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے اور دوسرے شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور کے شعبے سے مستفید ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام صابرنے بھی کاربن لیس پرچی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سسٹم سے مریضوں کو اپنے علاج کا ریکارڈ مرتب کرنے ،مفت دوائیوں کی سہولت حاصل کرنے اور فوٹو کاپی کی مشکل سے بچنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترجیحات کے مطابق جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں میں صحت کی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں جن میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :