وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا خیبرپختونخواہ حکومت سے رابطہ،وزیر اعلی کی جانب سے ڈینگی کی وباء پر قابو پانے میں مدد کی پیش کش

جمعہ 18 اگست 2017 18:03

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا خیبرپختونخواہ حکومت سے رابطہ،وزیر اعلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری علی جان خان نے خیبر پختونخواہ کے حکام سے رابطہ کر کے انہیںکے پی کے میں ڈینگی کی وباء پر قابو پانے میں ہر ممکن تعاون اور مدد کی پیش کش کی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے الیکٹرانک میڈیا پر کے پی کے میں ڈینگی کی وباء بے قابو ہونے اور مقامی افراد کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کو خیبرپختونخواہ حکومت سے رابطہ کر کے ہر قسم کے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرانے کی ہدایت کی تھی چنانچہ خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے سیکرٹری ہیلتھ کے پی کے عابد مجید سے رابطہ کر کے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا- خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وہ وزیر صحت کے پی کے سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ڈینگی وباء پر قابو پانے کے لئے کے پی کے کے محکمہ صحت کے ساتھ رابطے کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ( ٹیکنیکل ) ڈاکٹر عاصم الطاف کو فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے جو محکمہ صحت کے پی کے کے ساتھ رابطے میں رہیں گے ۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کے پی کے میں ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کے لئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب پوری طرح تیار ہے اورقسم کا تعاون فراہم کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :