باجوڑ ایجنسی، صدیق آباد پھاٹک بازار میں تجاوزات کی بھرمار ، پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات

جمعہ 18 اگست 2017 18:03

باجوڑ ایجنسی، صدیق آباد پھاٹک بازار میں تجاوزات کی بھرمار ، پیدل چلنے ..
باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) صدیق آباد پھاٹک بازار میں تجاوزات کی بھرمار ، پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات ، دکانوں کے سامنے سے تجاوزات فوری طورپر ہٹانے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

باجوڑایجنسی کے تجارتی مرکز صدیق آباد پھاٹک بازار میں جگہ جگہ تجاوزات نے پیدل چلنے والوں کو پریشانی میں مبتلاکردیاہے ۔ صدیق آباد پھاٹک کے عوامی،سماجی اور دیگر حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بازار میں دکانات کے سامنے سے تجاوزات کو ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کریں کیونکہ پیدل چلنے والے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔