ساہیوال، گھر میں آگ لگنے اور بیوہ کی موت کا معمہ حل ،

سوتیلے بیٹے نے قتل کرکے گھر کو آگ لگا ئی تھی ، ملزم گرفتار

جمعہ 18 اگست 2017 17:50

ساہیوال، گھر میں آگ لگنے اور بیوہ کی موت کا معمہ حل ،
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) پولیس فرید ٹائون نے چک6-97آر میں گھر میں آگ لگنے اور بیوہ عورت شکیلہ کی موت کی معمہ حل کر لیا ہے اور شکیلہ کو قتل کرکے آگ لگانے والے مبینہ ملزم اسکا سوتیلا بیٹا مبشر حسین گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق اسی چک کے محمد افضل کی شادی شکیلہ بی بی عرصہ بیس سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد اسے کوئی اولاد نہ ہوئی اور اس کا خاوند افضل وفات پا گیا تو رشتہ داروں نے افضل مرحوم کے بھائی اشرف سے شکیلہ بی بی کی شادی کر دی لیکن اس کے سوتیلے بیٹے نے اسے تسلیم نہ کیا جس کے بعداشرف30جولائی2016کو وفات پا گیااور شکیلہ سے کوئی اولاد نہ ہوئی جس پر شکیلہ نے اپنی بھانجی نمرہ کو لے پالک بنا لیا اور نمرہ چھٹی جماعت کی طالبہ تھی لیکن اشرف کی پنشن اور جائیداد پر مبشر حسین اور شکیلہ کے درمیان جھگڑا کھڑا ہوگیا جس پر جمعرات کو جب نمرہ سکول چلے گئی تو مبشر حسین نے شکیلہ کے سر میں تیز دھار آلہ سے چوٹ مار کر اس کے اوپر کپڑے پھینک کر کپڑوںوں کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جب پڑوسیوں نے آگ سے دھواں گھر کے کمروں میں نکلتے دیکھا تو ریسکیو1122کو اطلاع دی جنہوں نے آگ کو بجھا دیا تو شکیلہ کوئلہ بن چکی تھی جسے برآمد کر لیا گیا تاہم خون آلود چار پائی سے پولیس کو قتل کا شبہ ہوا تھا۔پولیس فرید ٹائون نے تفتیش کے دوران قتل کے اس معمہ کو حل کرلیااور ملزم مبشر حسین کے خلاف 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :