افغان پالیسی کا اعلان جلد متوقع، کئی آپشن زیر غور ہیں،جیمز میٹس

جمعہ 18 اگست 2017 17:47

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ افغان جنگ کے خاتمے سے متعلق حکمت علمی کا فیصلہ کرنے کے نزدیک پہنچ چکی ہے جو امریکی تاریخ کا طویل ترین تنازع ہے ۔امریکی وزیر دفاع نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم فیصلے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں اور بہت جلد اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 16 سالہ جنگ سے متعلق اس وقت جن آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے وہ افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا یا اپنے تمام فوجیوں کا وہاں سے انخلاء شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پہلو پر بھی غور کر رہے ہیں کہ افغانستان سے فوج نکالنے کے بعد سکیورٹی کی صورت حال میں مدد کے لیے وہاں پرائیویٹ فوجی کنٹریکٹر بھیج دیئے جائیں۔واضع رہے اس وقت افغانستان میں 8400 امریکی اور تقریباً 5000 نیٹو فوجی موجود ہیں جو بنیادی طور پر مشاورت اور تربیت کے فرائض سرا نجام دے رہے ہیں۔