پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اورپاکستان اور پولینڈ کے درمیان دفاعی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 18 اگست 2017 17:39

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے پولینڈ کے کمانڈر لینڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اور پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دفاعی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی نے میر ی ٹائم امن کے قیام ، بحری استحکام اور قانون کی عملداری کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں بشمول خطے میں میری ٹائم سکیورٹی و استحکام کے لئے کولیشن میری ٹائم کمپئین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز میںشرکت کو سراہا۔پولینڈکے کمانڈر لینڈ فورسز کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعاون میں اضافے کا باعث بنے گا۔