شریف خاندان کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونا اداروں سے مذاق ہے، فواد چوہدری

اسحاق ڈار، احمد سعید اور ظفرحجازی منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں، نوازشریف خاندان کے خلاف عزیزیہ سٹیل ملز تحقیقات خوش آئند ہیں، گلف سٹیل مل اور ہل میٹل کے ریفرنس بھی آئیں گے، شریف برادران 20 سال تک اعلی عہدوں پر فائز رہے اور اب بتا رہے ہیں کہ پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 18 اگست 2017 17:11

شریف خاندان کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونا اداروں سے مذاق ہے، فواد چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونا اداروں سے مذاق ہے،اسحاق ڈار، احمد سعید اور ظفرحجازی منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں، نوازشریف خاندان کے خلاف عزیزیہ سٹیل ملز تحقیقات خوش آئند ہیں، گلف سٹیل مل اور ہل میٹل کے ریفرنس بھی آئیں گے، شریف برادران 20 سال تک اعلی عہدوں پر فائز رہے اور اب بتا رہے ہیں کہ پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا نیب تحقیقات اشرافیہ کے احتساب کی طرف ایک اہم قدم ہے، نوازشریف خاندان کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونا اداروں سے مذاق ہے، اسحاق ڈار، احمد سعید اور ظفرحجازی منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا نوازشریف کہتے رہے انہیں کیوں نکالا گیا ، آج نواز شریف کو جواب کی پہلی قسط مل گئی ہو گی، ابھی گلف سٹیل، ہل میٹل کا ریفرنس بھی آنا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا(ن) لیگ این اے 120 کے عوام سے ووٹ مانگنا توہین سمجھتی ہے، انہیں چھوٹے گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہونا توہین لگتا ہے، شریف برادران 20 سال تک اعلی عہدوں سیچمٹے رہے، عزیزیہ سٹیل ملز کے لیے دبئی سے مشینری نہیں منگوائی گئی۔ انہوں نے کہا ابھی تک گلف سٹیل،عزیزیہ اور ہل میٹل کے پیسوں کا حساب نہیں دیا جا سکا۔