نواز شریف کو فیصلہ آنے کے بعد آئین کی بالادستی کیلئے قومی ڈائیلاگ کی ضرورت پیش آ گئی،

چار سالپارلیمنٹ نہیں آئے، وہ اپنے آپ کو بچانے اور بحال کرانے کیلئے قومی ڈائیلاگ کرانا چاہتے ہیں، جمہوریت کا مطلب شریف خاندان نہیں ، ذاتی تناظر میں مذاکرات کرنا منافقت ہو گی،پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 17:11

نواز شریف کو فیصلہ آنے کے بعد آئین کی بالادستی کیلئے قومی ڈائیلاگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے خلاف فیصلہ آنے کے بعد آئین کی بالادستی کیلئے قومی ڈائیلاگ کی ضرورت پیش آ گئی ہے، چار سال وہ پارلیمنٹ نہیں آئے، وہ اپنے آپ کو بچانے اور بحال کرانے کیلئے قومی ڈائیلاگ کرانا چاہتے ہیں، جمہوریت کا مطلب شریف خاندان نہیں ، ذاتی تناظر میں مذاکرات کرنا منافقت ہو گی۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ کرپشن، سیکیورٹی پر قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، اس کیلئے ٹائمنگ اہمیت کی حامل ہے، تمام جماعتیں اپنے ایجنڈے تیار کر رہی ہیں اور مصروف ہیں، نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا ہے اور وہ ذاتی حیثیت میں متاثر ہوئے ہیں اور وہ قومی ڈائیلاگ کو ذاتی تناظر میں کرنا چاہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا گیا، حکومت نے آئین کی بالادستی اور ووٹ کے تقدس گزشتہ چار سال میں پارلیمنٹ میں کوئی آ کر ڈائیلاگ کیا اور اب ڈائیلاگ کی ضرورت پیش آ گئی ہے، نواز شریف چار سال پارلیمنٹ نہیں آئے۔

(جاری ہے)

نا اہل وزیراعظم اپنے آپ کو بچانے اور بحال کرانے کیلئے قومی ڈائیلاگ کرانا چاہتے ہیں، ذاتی تناظر میں ایسے مذاکرات منافقت ہو گی، پیپلز پارٹی کبھی ریفرنس سے نہیں گھبراتی، جمہوریت کا مطلب شریف خاندان نہیں ہے۔