چیئرمین سینیٹ سے چیئرمین نیب کی ملاقات،

احتساب قوانین پر تبادلہ خیال ہونے کا امکان

جمعہ 18 اگست 2017 17:11

چیئرمین سینیٹ سے چیئرمین نیب کی ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے جمعہ کو چیئرمین قومی احتساب بیورو قمرالزمان چوہدری نے غیر معمولی طور پر ملاقات کی، ملاقات چیئرمین نیب کی درخواست پر ہوئی ہے، ملاقات کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم پارلیمنٹ میں بلا امتیاز و بلاتفریق احتساب کے مطالبہ کے تناظرمیں چیئرمین سینیٹ سے چیئرمین نیب کی اس ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تمام اداروں بشمول فوج، عدلیہ اور پارلیمنٹ کے حوالے سے احتساب کا یکساں قانون بنانے کے بارے میں چیئرمین سینیٹ کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی برائے احتساب قانون کو خط لکھا گیا تھا، انہوں نے احتساب کے معاملے پر کھلا خط بھی جاری کر رکھا ہے، چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہائوس میں ان کے چیمبر میں آدھے گھنٹے تک چیئرمین نیب کی ملاقات میں بھی احتساب قوانین پر تبادلہ خیال ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :