تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرناہوگا،

ایک دوسرے کے امورمیں مداخلت سے ادارے عدم استحکام کاشکارہورہے ہیں ،آئندہ بھی اس سے اجتناب نہ کیاگیاتو ملک مزیدسیاسی اورمعاشی عدم استحکام کاشکارہے گا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری کی شکارپورمیڈیاسینٹرکے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت

جمعہ 18 اگست 2017 17:09

تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرناہوگا،
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورجمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرناہوگا، ایک دوسرے کے امورمیں مداخلت سے ادارے عدم استحکام کاشکارہورہے ہیں ،آیندہ بھی اس سے اجتناب نہ کیاگیاتو ملک مزیدسیاسی اورمعاشی عدم استحکام کاشکارہے گا، ان خیالات کااظہارانہوں نے شکارپورمیںلاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ خانپورکے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے اور شکارپورمیڈیاسینٹرکے صحافیوں سے فون پربات چیت کرتے ہوئے کہے ،انہوں نے مزیدکہاکہ بدقسمتی یہی ہے کہ اداروں میں اختیارات کی دوڑلگی ہوئی ہے ،اورایک دوسرے کے اختیارت میں مداخلت ضروری خیال کیاجارہاہے ،آئین تمام اداروں کی رہنمائی کرتاہے اوریہ تعین کیاہے کہ اداروں کے یہ اختیارات ہیں ، انہوں نے کہاکہ جہاں تک احتساب کی بات ہے احتساب سب کاہوناچاہیے ، ایک آدمی کے احتساب اور گردتنگ کرنے سے سوالات اٹھ رہے ہیں ،جن قوتوں نے ملک کولوٹاہے ان تمام قوتوں کامحاسبہ کیاجائے ، کیونکہ ملکی دولت کی لوٹ مارسے ملک ترقی نہیں نہیں کرپارہا،اورعوام کے مسائل بھی حل نہیں ہورہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ غربت اوربے روزگاری کاہے ،اسی وجہ سے لوگ ڈاکو اور لٹیرے بنتے جارہے ہیں اغوابرائے تاوان کے مرتکب ہورہے ہیں ، غربت اور بے روزگاری کی شرح پرقابوپانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ، ملک میں ایسے خاندان بھی موجودہیں جوکہ ایک وقت کی نان شبینہ کے لیے ترس رہے ہوتے ہیں ، امن اور روزگارعوام کابنیادی حق ہے ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے مزیدکہاکہ پاکستان کادوسرابڑامسئلہ دہشتگردی کاہے ، دہشتگردی کاقلع قمع کرنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو مزیدمضبوط کرناہوگا، قوم کے اندراتحادواتفاق پیداکرکے حب الوطنی کے جذبات کو زیادہ اجاگرکرناہوگا،انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات امن اورمعاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ، ملک دشمنوں کادہشتگردی کے واقعات کے ذریعے سی پیک منصوبے کو سبوتاژکرنے کی کوشش ناکام بناناہوگا، سی پیک ترقی کاسفرہے جوکہ ہرصورت اپنی منازل طے کریگا۔

متعلقہ عنوان :