محکمہ قانون فاٹا نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت فاٹا میں کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

جمعہ 18 اگست 2017 17:09

محکمہ قانون فاٹا نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت فاٹا میں کی گئی کارروائیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے اجلاس میں محکمہ قانون فاٹا نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دسمبر 2014سے اب تک فاٹا میں کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت فاٹا میں 1086 دہشتگرد مارے گئے، فاٹا میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 210 دہشتگرد گرفتار ہوئے، فاٹا میں ٹوٹل 655 مدارس ہیں جن میںسی323 مدارس کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کی تعداد 186775جبکہ اساتذہ کی تعداد2703 ہے، فاٹا سے 342 دہشتگرد گرفتار ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فاٹا میں 596 کومبنگ آپریشن کئے گئی62 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی کارروائیوں کے دوران 1539گرفتاریاں عمل میں آئیں جن میں سے 342دہشت گرد تھے ،فاٹا میں 11خودکش حملے ہوئے ، پاک ایران بارڈر کے ذریعے 2974قبائلیوں سر حد عبور کی اور تاحال واپس نہیں آئے ،2925افغان شہریوں کو واپس افغانستان بھیجا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ہلال الرحمان کی صدارت میں ہوا ۔ نیب حکام نے فاٹا میں جاری تحقیقات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ملک کے تمام علاقوں میں کارروائی کا اختیار رکھتا ہے، نیب حکامنیب ایکٹ میں تمام علاقوں میں کارووائی کا اختیار ہے،نیب کو فاٹا میں بھی کارروایاں کرنے کا اختیار ہے، نیب ٹھوس شواہد کے بنیاد پر کارروائی شروع کرتا ہے، ٹھو س شواہد نہ ہوں تو آگے نہیں بڑہتے،فاٹا میں مختلف کیسوں میں 12 کی وصولی کی گئی ، 76 ملین ایف ڈی ایم اے کو بھجوا دیئے گئے ہیں ۔

فاٹا میں سیس ٹیکس کی وصولی سے متعلق فاٹا سیکرٹریٹ حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ فاٹا میں سیس ٹیکس کی وصولی پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیس ٹیکس کس قانون کے تحت وصول کی جاتی ہی فاٹا حکام نے جواب دیا کہ گورنر کے احکامات کے مطابق ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، کمیٹی نے کہا کہ گورنر کے پاس ٹیکس وصولی کے احکامات جاری کرنے کا اختیار نہیں، فاٹا کے لوگوں سے دہرا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، فاٹا میں سیس ٹیکس فوری طور پر روکا جائے، سیکرٹری سیفران نے ٹیکس وصولی سے متعلق کمیٹی کی ہدایات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات متعلقہ حکام کے سامنے رکھے جائیں گے، ٹیکس وصول کرتے ہیں وہ خود ہی کیسے آڈٹ کر سکتے ہیں ایک ہی ادارے کو آڈٹ کا اختیار ہے۔

فاٹا میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 210 دہشتگرد گرفتار ہوئے، فاٹا میں ٹوٹل 655 مدارس ہیں جن میںسی323 مدارس کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کی تعداد 186775جبکہ اساتذہ کی تعداد2703 ہے، فاٹا سے 342 دہشتگرد گرفتار ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فاٹا میں 596 کومبنگ آپریشن کئے گئی62 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی کارروائیوں کے دوران 1539گرفتاریاں عمل میں آئیں جن میں سے 342دہشت گرد تھے ،فاٹا میں 11خودکش حملے ہوئے ، پاک ایران بارڈر کے ذریعے 2974قبائلیوں سر حد عبور کی اور تاحال واپس نہیں آئے ،2925افغان شہریوں کو واپس افغانستان بھیجا گیا ۔

متعلقہ عنوان :