قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کل شروع ہو گی، ملک بھر سے 150 سے زائد مردوخواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

جمعہ 18 اگست 2017 17:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن (پی بی ایف) کے زیر اہتمام قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کل ہفتہ سے لاہور میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پی بی ایف کے سیکرٹری واجد علی چوہدری نے بتایا ہے کہ تین روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 150 سے زائد مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، بوائز کے درمیان انڈر 15، انڈر 17، انڈر 19 سنگلز اینڈ ڈبلز جبکہ گرلز کے درمیان انڈر 17، انڈر 19 سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹس نیشنل بینک، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاکستان پولیس، آرمی، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، اے جے کے اور فاٹا کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔