کاشتکار کپاس کیلئے نقصان دہ کیڑوں پر مؤثر کنٹرول کیلئے دوپہر کے وقت سپرے سے گریز کریں،ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 18 اگست 2017 17:06

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو سپرے کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملد رآمد کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کیلئے نقصان دہ کیڑوں پر مؤثر کنٹرول کیلئے دوپہر کے وقت سپرے سے گریز کریں اور ہوا کے مخالف رخ پر سپرے کرنے سے اجتناب کیا جائے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے کہا کہ کیڑوں کے خلاف مخصوص زہر سفارش کردہ مقدار میں استعمال کیا جائے اور سپرے سے پہلے مشین کی نوزلیں اچھی طرح چیک کر لی جائیں تاکہ پوری فصل پر یکساں سپرے ہو سکے۔

ا نہوںنے کہا کہ ٹریکٹر سے سپرے کرتے وقت بوم کی اونچائی اتنی رکھی جائے کہ سپرے کی پھوار پودوں پر گرنے سے پہلے آپس میں مل جائے۔ انہوںنے سپرے کیلئے ہالو کون نوزل استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :