محکمہ زراعت کی زرعی اجناس کی بہتر مارکیٹنگ کیلئے فارورڈ اور بیک ورڈ لنکجز میں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی کی اپیل

جمعہ 18 اگست 2017 17:06

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)محکمہ زراعت نے ماہرین زراعت سے زرعی اجناس کی بہتر مارکیٹنگ کیلئے فارورڈ اور بیک ورڈ لنکجزمیں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ ماہرین زراعت صوبے میں زرعی اجناس کی بالعموم اور غیر روائتی و منافع بخش فصلات کی بالخصوص بہتر مارکیٹنگ کیلئے پوسٹ ہارویسٹ خامیوںکی نشاندہی کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاشتکاروں ، کسانوں ، زمینداروں و دیگر متعلقین کی ضروری تربیت میں بھی اپنا کردار ادا کریں تاکہ عام کسان کی حالت بدلنے سمیت ان کی آمدنی میں بھی اضافہ کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے کہاکہ اس وقت زراعت کے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ماہرین کی بڑی تعدادزرعی تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل گریجوایٹس پرمشتمل ہے جو اپنی صلاحیتوں کے بہترین استعمال سے شاندار نتائج فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوںنے ماہرین زراعت سے اپیل کی کہ وہ اپنی تحقیق ، مشاہدے ، تعلیم ، تجرے کی بنیاد پر قوم کو مستقبل کے ممکنہ خدوخال سے آگاہ کریں تاکہ زرعی خودکفالت کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔