حکومت پنجاب کا غیر روایتی فصلات کی سپلائی چین مینجمنٹ کیلئے قابل عمل پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ

جمعہ 18 اگست 2017 17:06

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) حکومت پنجاب نے غیر روایتی فصلات ، سبزیوں ، پھلوں کی سپلائی چین مینجمنٹ کیلئے قابل عمل پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیاہے جبکہ جامعہ زرعیہ فیصل آباد اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ماہرین کے اشتراک سے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھرکے مختلف اضلاع میں بائیو گیس ، سولر ، ونڈ ، ہائیڈل پاور پر مبنی متبادل توانائی کے مختلف منصوبوں پر بھی کام شروع کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت پنجاب ڈرپ و سپرنکلز اریگیشن ، لیزر لینڈ لیولنگ اور کھالہ جات کی پختگی و لائننگ کیلئے آب حیات کے نام سے ایک منصوبہ پر عملدرآمد کابھی فیصلہ کیاہے تاکہ زرعی ترقی کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں سر سبز انقلاب کو یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :