ٹریفک پولیس نے بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا

جمعہ 18 اگست 2017 17:06

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ٹریفک پولیس فیصل آباد نے بغیرروٹ پرمٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مختلف ٹریفک سیکٹرز میں تعینات وارڈنز و دیگر حکام نے متعدد گاڑیاں بھی پکڑ کر بند کر دی ہیں جبکہ ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں سڑکوں پر لانے سے گریز کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور بعد ازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد آفس کے ذرائع نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کے بغیر گاڑی چلانا جرم ہے جس پر کارروائی متعلقہ وائیلیشن کوڈ کے مطابق ضرور کی جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے تمام سینئر ٹریفک وارڈنزاور ٹریفک وارڈنز کو بھی ہدایت کی کہ وہ بلاامتیاز اور تسلسل کے ساتھ بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی جاری رکھیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران پکڑی جانیوالی گاڑیاں اس وقت تک نہیں چھوڑی جائیں گی جب تک کہ روٹ پرمٹ حاصل نہیں کر لئے جاتے۔

متعلقہ عنوان :