آزادی ٹرین چیچہ وطنی پہنچ گئی

جمعہ 18 اگست 2017 16:56

آزادی ٹرین چیچہ وطنی پہنچ گئی
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)اسلام آباد سے کراچی کیلئے روانہ ہونیوالی آزادی ٹرین گزشتہ روز چیچہ وطنی پہنچی جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ریلوے ٹرین کا استقبال کیا،لوگوں نے فلوٹس اور گیلریوں میں جدوجہدآزادی کے حوالے سے سجائے گئے ماڈلز میں گہری دلچسپی کااظہار کیا،اس موقع پر خواتین اور بچو ں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، آزادی ٹرین کی رونق کو چار چاند لگانے کیلئے پلیٹ فارم پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپ سے ملی نغموں نے ماحول کو مزید دلچسپ بنادیا۔