تین ترقیاتی سکیموں کیلئی2 ارب 71کروڑ روپے کی منظوری

جمعہ 18 اگست 2017 16:56

تین ترقیاتی سکیموں کیلئی2 ارب 71کروڑ روپے کی منظوری
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال میں روڈ سیکٹر کی3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئی2 ارب 71کروڑ30لاکھ 15ہزار روپے کی منظوری دے دی ،ترقیاتی سکیموں کی منظوری محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں دی گئی، اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی،صوبائی ورکنگ پارٹی کے 12ویں اجلاس میں جن 3ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں سرگودھا میں سرگودھا تا گجرات (سیکشن جھل چکیاں تا بھلوال) (لمبائی 38.50کلومیٹر) روڈ کی کشادگی و بہتری (ترمیمی)کیلئے 62 کروڑ 48 لاکھ 12 ہزار روپے، ضلع چکوال میں قدروال تا نیلا (لمبائی 43 کلومیٹر) روڈ کی کشادگی و بہتری(ترمیمی) کیلئے 78کروڑ 57 لاکھ 96 ہزار روپے اور ضلع لاہور میں رائیونڈ کے مقام پرریلوے ٹریک کے اوپر فلائی اوور کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 30 کروڑ 24 لاکھ 7 ہزار روپے شامل ہیں�

(جاری ہے)